Read new Article:: Joining two prayers in English
 

اسلام و علیکم، میں آپ لوگو کو بتانا چاہتا ہوں کے اسلام میں دو نمازوں کو جمع کرنے کی پوری اجازت ہے.
ہمارے پیارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) نے اپنی زندگی میں ظہر اور عصر
مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کیا. میں یہاں پر جماعت اہل سنّت کی کتابوں کا حوالہ دوں گا

پہلا حوالہ صحیح بخاری سے
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عمرو بن دینار نے بیان کیا ، کہا میں نے جابر بن زید سے سنا ، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے بیان کرتے تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات رکعات ( مغرب اور عشاء کی ) ایک ساتھ آٹھ رکعات ( ظہر اور عصر کی نمازیں ) ایک ساتھ پڑھیں ۔
[562:صحیح بخاری]

web : https://sunnah.com/bukhari/9/39

 

اب ہم دیکھتے ہیں صحیح مسلم میں، امام مسلم نے دو نمازوں کے جمع کرنے پر پورا باب باندھاہے

ابن عباس سے روایت ہے
اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے مدینہ میں ایک ساتھ نماز ظہر و عصر ادا کی،جبکہ وہاں نہ خوف تھا نہ ہی آپ سفر کی حالت میں تھے۔ (ابو زبیر نے کہا: میں نے سعید [راویوں میں سے ایک] کو کہا انہوں نے ایسا کیوں کیا ، اس نے کہا: جیسا کہ آپ مجھ سے پوچھا ہے میں نے ابن عباس سے پوچھا، اور انہوں نے کہا کہ آپ [حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) ] چاہتے تھے کہ امت پر کوئ مشقت نہ ہو۔
[صحیح مسلم: 1516].

web : http://sunnah.com/muslim/6/60

یہ دوسری حدیث تو یہ ثابت کرتی ہے کے امام مسلمین ہمارے پیارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہ عمل بار بار کیا

عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے
ابن عباس نے ایک دن دوپہر (عصر کی نماز کے بعد) میں ہم لوگوں سے خطاب کیا،یہاں تک کے سورج غائب ہو گیا اور ستارے ظاہر ہو گے، اور لوگوں کہنے لگے: نماز، نماز. بنی تمیم کا ایک شخص آیا. اس سے رہا نہ گیا، وہ کہنے لگا (مسلسل): نماز، نماز. ابن عباس نے کہا: تم اپنی ماں سے محروم ہو، تم مجھے سنت سکھاتے ہو؟ اور پھر کہا: میں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ظہر و عصرکی نماز اور مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھے پڑھتے دیکھا ہے. عبداللہ بن شقیق نے کہا:میرے ذہن میں اس کے بارے میں کچھ شک پیدا ہوا. لہذا میں ابوہریرہ کے پاس آیا اور (اس بارے میں) اس سے پوچھا اور انہوں نے اس دعوے کی گواہی دی۔

[صحیح مسلم: 1523]

web : http://sunnah.com/muslim/6/67

ابن عباس سے روایت ہے

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آله وسلم) نے ظہر اور عصر (نماز) اورمغرب اور عشاء کی نمازمدینہ میں بغیر کسی خوف کی حالت میں اور نہ ہی بارش کی وجہ سے اکٹھے پڑھتے دیکھا ہے

[جامع ترمذی :187 ]

web : https://sunnah.com/tirmidhi/2/39

ابن عباس سے روایت ہے:
اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے مدینہ میں ایک ساتھ نماز ظہر و عصراور مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھے ادا کی،جبکہ وہاں نہ خوف تھا نہ ہی آپ سفر کی حالت میں تھے۔ لوگوں نے ابن عباس سے پوچھا کیوں؟ انہوں نے کہا کہ آپ [حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) ] چاہتے تھے کہ امت پر کوئ مشقت نہ ہو
[609:سنن نسائی]

web : https://sunnah.com/urn/1006060

ابن عباس سے روایت ہے:
اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے مدینہ میں ایک ساتھ نماز ظہر و عصر اور مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھےادا کی،جبکہ وہاں نہ خوف تھا نہ ہی آپ سفر کی حالت میں تھے۔لوگوں نے ابن عباس سے پوچھا انہوں نے ایسا کیوں کیا ، اور انہوں نے کہا کہ آپ [حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) ] چاہتے تھے کہ امت پر کوئ مشقت نہ ہو۔
[1211:سنن ابی داود ]

web : https://sunnah.com/abudawud/4/14

Read new Article:: Joining two prayers in English

thestraightwayoflife

Recent Posts

Sahih Muslim 1774

Sahih Muslim 1774: Hadith on Prayer - Travellers of Sahih Muslim 1774 is about The…

2 days ago

Jami at Tirmidhi 1931

Jami at Tirmidhi 1931: Hadith on Relatives Relations of Jami at Tirmidhi 1931 is about…

3 days ago

Jami at Tirmidhi 664

Jami at Tirmidhi 664: Hadith on Zakat of Jami at Tirmidhi 664 is about The…

4 months ago

Jami at Tirmidhi 2888

Jami at Tirmidhi 2888: Hadith on Virtues Of Quran of Jami at Tirmidhi 2888 is…

4 months ago

Sunan Ibn Majah 4036:

Sunan Ibn Majah 4036: Hadith on Tribulations of Sunan Ibn Majah 4036 is about Tribulations…

4 months ago

Sunan Ibn Majah 1601

Sunan Ibn Majah 1601: Hadith on Funerals of Sunan Ibn Majah 1601 is about Chapters …

4 months ago

This website uses cookies.